Fariduddin Ganjshakar Poetry

Hazrat Baba Fariduddin Ganjshakar Poetry Lyrics

  فریدا در درویشی گاکھڑی ، چلاں دنیا بھت
بنھ اٹھائی پوٹلی کتھے ونجاں گھت

فرید یہ درویشی کا راستہ بڑا مشکل ہے،دنیا کا طریقہ اختیار کر لیں
مگر یہ جو درویشی کی پوٹلی اٹھا رکھی ہے اس کو کہاں پھینکوں

جے جاناں تل تھوڑے سنبھل بک بھریں
جے جاناں شوہ ننڈھڑا تھوڑا مان کریں

فرید اگر جانتا ہے کہ سانس تھوڑے ہیں تو احتیاط سے استعمال کر
اگر جانتا ہے کہ مالک بڑا بے نیاز ہے تو تھوڑا مان کر

جے توں عقل لطیف کالے لکھ نہ لیکھ
آپنے گریوان میں سر نیواں کر دیکھ

فرید اگر تیری عقل سلیم ہے تو اپنا دامن برائیوں سے نہ بھر
دوسروں کی عیب جوئی سے پہلے اپنے گریبان میں سر نیچا کر کے دیکھ

دیکھ فریدا جو تھیا : داڑھی ہوئی بھور
اگوں نیڑے آیئا   پچھا رہیا دور

دیکھ فرید جو ہوا سو ہوا تیرے داڑھی سفید ہو گئی ہے
وقت آخر قریب آگیا ہے اور پچھلے دن جلدی جلدی گزر گئے ہیں

جن لوئن جگ موہیا سے لوئن میں ڈٹھ
کجل ریکھ نہ سہندیاں سے پنکھی سوئے بہٹھ

جن آنکھوں نے سارے جہان کو اپنی خوبصورتی سے گرویدہ کر ررکھا تھا وہ آنکھیں میں نے دیکھی ہیں
جو ذرہ برابر کاجل نہیں برداشت کرتیں تھیں مرنے کے بعد پرندوں نے گھونسلہ بناکر وہاں بچے دئیے

فریدا خاک نہ نندیے!  خاکو جیڈ نہ کو ءِ
جِیَوندیاں پَیراں تلے ،  مویاں  اپر ہو ءِ

فریدا خاک کو برا نہ کہیں خاک جیسا کوئی بھی نہیں
زندگی میں پاؤں کے نیچے ہوتی ہے مرنے کے بعد اوپر آجاتی ہے

فریدا جنگل جنگل کیا بھویں ؟ وَن کنڈا مَوڑیں
وَسیِ رَب ہِیا لئے ، جنگل کیا ڈھونڈیں

فریدا تو جنگل جنگل گھومتا پھرتا ہے، ون کے پودوں کے کانٹوں کو توڑتا مڑوڑتا اور سہتا ہے
رب تو تیرے دل میں بستا ہے تو جنگل میں کس کو ڈھونڈتا ہے

فریدا روٹی میری کاٹھ دی ، لاون میری بھکھ
جنھاں کھادی چوپڑی ، گھنے سہن گے دُکھ

فریدا میری لکڑی کی روٹی میری بھوک مٹا دیتی ہے
جنہوں نے گھی والی روٹی کھائی ہے وہ آگے جا کر دکھ سہیں گیں

رکھی سکھی کھا کے ، ٹھنڈا پانی پی
فریدا ویکھ پَرائی چُوپڑی ، نہ تَرسائیں جی

روکھی سوکھی کھا کر اوپر سے ٹھنڈا پانی پی
اے فرید دوسروں کی گھی والی روٹی دیکھ کر اپنا جی نہ للچا

جوبن جاندے نہ ڈراں ،جے شوہ پریت نہ جا
فریدا کتی جو بن پریت بن ، سک گئے کملا

حسن و جوانی کے چلے جانے سے نہ گھبرا جب تک کہ محبوب کی محبت باقی ہے
اے فریدا کتنی ہی جوانیاں مرجھا گئیں کہ اُن کے پاس محبوب کی محبت نہیں تھی

برہا برہا آکھیے، برہا توں سُلطان
فریدا جِت تن برہوں نہ اُپچے سو تن جان مَسان

عشق و محبت کا ہر کوئی دعویٰ کرتا ہے ، عشق تو سلطان ہے
اے فرید جس جسم میں عشق پیدا نہ ہو تو وہ مردہ ہے

فریدا چار گوائیاں ہنڈھ کے ، چار گوائیاں سَم
لیکھا رب منگیسا ، تُوں آیوں کیہڑے کَم

اے فرید دن بھر کے آٹھ پہروں میں سے چار تو کمانے کھانے میں گزارے اور چار سو کر گزار دیئے
لیکن رب نے تو محشر میں پوچھنا ہے کہ تجھے جہان میں کس کام سے بھیچا تھا۔

ہم نے نہیں پیدا کیا انسانوں کو اور جنات کو مگر یہ کہ میری معرفت حاصل کریں۔القرآن

بڈھا ہویا شیخ فرید ، کنبن لگی دیہہ
جے سَو ورھیاں جِیونا ، بھی تن ہوسی کھیہہ

اے فرید تو تو اب بوڑھا ہو گیا ہے تیرا جسم کانپنے لگا ہے
اگر سو سال کی بھی زندگی ہو پھر بھی آخرجسم نے خاک ہونا ہے

فریدا کوٹھے منڈپ ماڑیاں اُساریندے بھی گئے
کوڑا سودا کر گئے ، گورِیں آءِ پئے

دیکھ فرید بڑی بڑی عمارتیں ، محلات و حویلیاں تعمیر کر کرا کر لوگ چلے گئے
کھوٹا سودا کر کے بالاخر قبروں میں جا پڑے ہیں

فریدا کالے مینڈھے کپڑے ، کالا مینڈا وَیس
گناہیں بھریا میں پھراں ، لوک کہن درویش

فریدا میرے کپڑے بھی کالے ہیں اور لباس بھی کالے رنگ کا ہے
میں گناہوں سے بھرا ہوا ہوں اور لوگ مجھے درویش کہتے ہیں

Baba Farid
بابا فرید  الدین گنج شکر

Manam Ke Gosha e Maikhana Khanqah e Man Ast

Manam Ke Gosha e Maikhana Khanqah e Man Ast
منم کہ گوشہ ء میخانہ  خانقاہ من ست

منم کہ گوشہ ء میخانہ  خانقاہ من ست
دعائے پیر مغاں ورد صبحگاہ من ست

گرم ترانہ ء چنگ وصبوح نیست چہ باک
نوائے من بسحر آہ عزر خواہ من ست

ز پادشاہ و گدا ٖفارغم بحمداللہ
گدائے خاک در دست پادشاہ من ست

غرض ز مسجد و میخانہ ام وصال شماست
جز ایں خیال ندارم خدا گواہ من ست

مر ا گدائے تو بودن ز سلطنت خوشتر
کہ ذل جورو جفائے تو عزو جاہ من ست

مگر بہ تیغ اجل خیمہ بر کنم ورنہ
رمیدن از در دولت نہ رسم و راہ من ست

ازاں زماں کہ بر اں آستاں نہادم روئے
فراز مسند خورشید تکیہ گاہ من ست

کلاہ دولت خسرو کجا بچشم آید
کہ خاک کوئے شما عزت کلاہ من ست

گناہ اگرچہ نبود اختیار ما حافط
تو در طریق ادب کوش و گو گناہ من ست

Deewan E Hafiz Shirazi
دیوان حافظ شیرازی

Maye Ni Main Kinu Aakhan

Maye Ni Main Kinu Aakhan
ما ئے نی میں کنوں آکھاں

مائے نی کہینوں آکھاں ، درد  وچھوڑے دا حال
وھواں دھکھے میرے مرشد والا، جاں پھولاں تاں لال
سولاں مار دیوانی کیتی، برہوں پیاساڈے خیال
دکھاں دی روٹی ، سولاں دا سالن، آہیں دا بالن بال
جنگل بیلے پھرے ڈھونڈیندی اجے نہ پائیولال
رانجھن رانجھن  پھراں ڈھونڈیندی،رانجھن میرے نال
کہے حسین فقیر نمانا، شوہ ملےتاں تھیواں نہال

اے میری ماں میں  کسے سناوں  محبوب سے جدائی کا درد اور حال

مرشد نے عشق حقیقی کی آگ دل میں جلا دی ہے جس کا دھواں سلگتا رہتا ہے۔
جب بھی  اپنی  جاں میں جھانکتا ہوں تو انگارے لال نظر آتے ہیں

ہجر کے کانٹوں نے زخمی اور دیوانہ کر دیا ہے، ہم ہر وقت محبوب کے عشق میں گرفتار ہیں۔
وہی وہم و خیال میں سمایا رہتا ہے

ہمارا معمول یہ ہے کہ دکھوں کی روٹی کھاتے ہیں ۔ہجر کے درد کو سالن بناتے ہیں ۔
ان دونوں چیزوں کو آہو ں کی آگ پر جلاتے ہیں

جنگلوں اور بیابانوں میں محبوب کی تلاش میں دیوانہ وار پھرتی رہتی ہوں لیکن ابھی تک نہیں ملا

رانجھا رانجھا ڈھونڈتی ہوں اور رانجھا میرے ساتھ ہے

حسین رب کا عاجزفقیر کہتا ہے محبو ب مل جائے تو میں سرخرو ہو کر  خوشی سے پھول جاوں

شاہ حسین
Shah Hussain

Ranjha ranjha kardi hun main aape Ranjha hoyi

Ranjha ranjha kardi hun main aape Ranjha hoyi
رانجھا رانجھا کردی ہن میں آپے رانجھا ہوئی

رانجھا رانجھا” کردی ہن میں آپے رانجھا ہوئی
سدو مینوں “دہیدو رانجھا” “ہیر” نھ آکھو کوئی

رانجھا میں وچ، میں رانجھے وچ، ہور خیال نہ کوئی
میں نہیں اوہ آپ ہے، اپنی آپ کرے دلجوئی

جو کوئی ساڈے اندر وسے ، ذات اساڈی سو ای

ہتہ کھونڈی تے اگے منگو موڈے بھورا  لوئی
بلھا ہیر سلیٹی دیکھو کتھے جا کھلوئی

جس دے نال میں نیونہہ لگایا ، اوہو جہیہی ہوئی
تخت ہزارے لے چل بلھیا ، سیالیں ملے نہ ڈھوئی

Bulleh Shah
بلھے شاہ

Abida Parveen Ranjha ranjha kardi hun main aape Ranjha hoyi

Dil Me Rawad Z Dastam Sahib Dilaan Khuda Ra

Dil Me Rawad Z Dastam Sahib Dilaan Khuda Ra
دل می رود  ز دستم  صاحبدلاں خدا را

 

دل می رود  ز دستم  صاحبدلاں خدا را
دردا کہ راز پنہاں خواہد شد آشکارا

کشتی شکستگانیم اے باد شرط بر خیز
باشد کہ باز بینیم آں یار آشنا را

آسائش دو گیتی تفسیر ایں دو حرف ست
با دوستاں تلطف با دشمناں  مدا را

در کوئے نیک نامی مارا گزر ندادند
گر تو نمی پسندی تغییر  کن قضا را

حافظ بخود نپوشد ایں خرقہ ء  مے آلود
اے شیخ پاک دامن معزور دار ما را

Deewan E Hafiz Shirazi
دیوان حافظ شیرازی

Alif Allah Chambe Di Booty

Alif Allah Chambe Di Booty
الف اللہ چنبے دی بوٹی

 الف اللہ چنبے دی بوٹی من مرشد وچ لائی ہو
نفی اثبات دا پانی ملیا ہر رگے ہر جائی ہو

Alif Allah Chambe Di Booty Murshad Man Wich Layi Hoo
Nafi Asbaat Da Paani Miliya Har Ragay Har Jayee Hoo

 بوٹی اندر مشک مچایا تے جان پھولن تے آئی ہو
جیوے مرشد کامل باھو جہن اے بوٹی لائی ہو

Booty Aundar Mushk Machaya Tey Jaan Phulan Tey Aayi Hoo
Jeeway Murshad Kamil Bahoo Jahan Aay Booty Layi Hoo

ایہہ تن میرا چشماں ہووے تے مرشد ویکھ نہ رجاں ہو
لوں لوں دے موھڈ لاکھ لاکھ چشماں اک کھولاں تے اک کجاں ہو

Aey Tan Mera Chasmaan Howay Tey Mein Murshad Waikh Na Rajaan Hoo
Loon Loon Dai Mudh Lakh Lakh Chashmaan Ek Kholaan Tey Ek Kajaan Hoo

اتنیاں ڈھڈیاں مینوں چین نہ آوے تے میں کدھے ول بھیجاں ہو
مرشد دا دیدار ہے باھو مینوں لاکھ کروڑ حجاں ہو

Etnaan Dihdyaan Mainu Chain Na Aaway Tey Kidhey Wal Pajaan Hoo
Murshad Da Deedar Hai Bahoo Meinu Lakh Karooran Hajaan Hoo

Sultan Bahu
حضرت  سلطان  باہو

Bay Bismillah Ism Allah Da
ب بسم اللہ اسم اللہ دا، ایہہ بھی کہنا بھارا ہُو

Sab se Aula O Aala Hamara Nabi

Sab se Aula O Aala Hamara Nabi
سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی

سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی
سب سے بالاو والا ہمارا نبی

بجھ گیئں جس کے آگے سبھی مشعلیں
شمع وہ لے کہ آیا ہمارا نبی

خلق سے اولیا اولیاسے رسل
اور رسولوں سے اعلیٰ ہمارا نبی

جیسےسب کا خدا ایک ہےایسے ہی
ان کا ان کا تمہارا ہمارا نبی

کون دیتاہے دینے کو منہ چاہیئے
دینے والا ہے سچا ہمارا نبی

جنکے تلووں کا دھوون ہے آب حیات
ہے وہ جان مسیحا ہمارا نبی

قرنوں بدلی رسولوں کی ہوتی رہی
چاندبدلی کا نکلا ہمارا نبی

غمزدوں کو رضا  مژدہ  دیجے کہ ہے
بیکسوں کا سہارا ہمارا نبی

Alahazrat Imam Ahmad Raza
اعلی حضرت احمد رضا

Nami Danam Che Manzil Bood

Nami Danam Che Manzil Bood
نمی دانم چہ منزل بود

نمی دانم چہ منزل بود شب جائے کہ من بودم
بہر سو رقص بسمل بود شب جائے کہ من بودم

I wonder what was the place where I was last night,
All around me were half-slaughtered victims of love,tossing about in agony.

پر ی پیکر نگاری ، سرو قد ، لالہ رخساری
سراپا آفت دل بود شب جائے کہ من بودم

There was a nymph-like beloved with cypress-like form and tulip-like face
Ruthlessly playing havoc with the hearts of the lovers.

رقیباں گوش بر آواز ، او در ناز, من ترساں
سخن گفتن، چہ مشکل بود شب جائے کہ من بودم

The enemies were ready to respond , He was attracting, I was dreading
It was too difficult to speak out there where I was last night.

خدا خود میر مجلس بود اندر لامکاں خسرو
محمد شمع محفل بود شب جائے کہ من بودم

God himself was the master of ceremonies in that heavenly court,
Oh Khusrau, where (the face of) the Prophet too was shedding light like a candle

امیر خسرو
Amir Khusro

Aj Sik Mitran Di Vadheri Ye

The Following Naat “Aj Sik Mitran Di Vadheri Ye” is the most famous Naat of Hazrat Pir Mehr Ali Shah Alaihir raHmah

Aj Sik Mitran Di Vadheri Ye
اج سک متراں دی ودھیری اے

اج سک متراں دی ودھیری اے
کیوں دلڑی اداس گھنیری اے

آج محبوب کی یاد بہت زیادہ آ رہی ہے
کیوں آج میرا دل بہت اُداس ہے

لوں لوں وچ شوق چنگیری اے
اج نیناں لائیاں کیوں جھڑیاں

ہر ہر رگ میں بے انتہا شوق ہے
آج کیوں آنکھوں سے اشکوں کی برسات ہے

الطیف سری من طلعتہ
والشذ و بدی من وفرتہ

لطیف خیال و خواب، سری ظاہر ہونا، الشذو کستوری ، بدی مہکنا غالب ہونا

حضورپرنور کے رح انور کی خواب حیال میں زیارت ہوئی
حضور کی زلفوں کی مہک کستوری سے بڑھ کر ہے
(وفرت ایسی زلفیں جو کانوں تک ہوں )

فسکرت ھنا من نظرتہ
نیناں دیاں فوجاں سر چڑھیاں

اس موقع پر آپ نے میری طرف نظر فرمائی اور مست کر دیا
آپ کی سرمگیں آنکھوں سے انوار کی افواج میرے اوپر چھا گئیں

مکھ چند بدر شعشانی اے
متھے چمکدی لاٹ نورانی اے

آپ کا چہرہ چودھویں کے چاند کی طرح چمک رہا ہے
آپ کی پیشانی پر انوار چمک رہے ہیں

کالی زلف تے اکھ مستانی اے
مخمور اکھیں ہن مدھ بھریاں

زلفیں کالی ہیں اور آنکھ مست و بیخود کرنے والی
شراب معرفت سے بھری ہوئی دلنشین سرمگیں آنکھیں

دو ابرو قوس مثال دسن
جیں تھیں نوک مژہ دے تیر چھٹن

آپ کے دونوں ابرو کمان کی مانند ہیں
پلکوں کی نوک سے تیر نکل رہے ہیں

لباں سرخ آکھاں کہ لعل یمن
چٹے دند موتی دیاں ہن لڑیاں

سرخ لب مبارک جو کہ یمنی عقیق ہیں
سفید دانت موتیوں کی قطاریں ہیں

اس صورت نوں میں جان آکھاں
جانان کہ جان جہان آکھاں

اس رخ انور کو میں جان کہوں
کہ جہانوں کی جان کہوں

سچ آکھاں تے رب دی شان آکھاں
جس شان تو شاناں سب بنیاں

سچ کہوں تو اللہ کی شان کہوں
کیونکہ اپ کی وجہ ہی سے سب شانیں وجود میں آئییں

ایہہ صورت ہے بے صورت تھیں
بے صورت ظاہر صورت تھیں

اس شکل میں دراصل بے صورت (اللہ)جلوہ گر ہے
اپ کے وجود میں رب نے خود کو ظاہر کر دیا

بے رنگ دسے اس مورت تھیں
وچ وحدت پھٹیاں جد گھڑیاں

اللہ پاک جو کہ رنگ و شکل سے پاک ہے آپ کی صورت میں نظر آتا ہے
وحدت کے خزانے سے جب نئی شاخ نکلں اور اپ کو خلق کیا گیا سب سے پہلے

دسے صورت راہ بے صورت دا
توبہ راہ کی عین حقیقت دا

آپ کی سنت و اتباع اللہ کی رسائی کا ذریعہ ہے
توبہ اپ کا راستہ تو دراصل عارف باللہ بنا دیتا ہے

پر کم نہیں بے سوجھت دا
کوئی ورلیاں موتی لے تریاں

لیکن یہ کم عقل لوگوں کا کام نہیں ہے
بہت تھوڑے لوگ اس ہستی مبارک کو سمجھ کر اس دنیا سے موتی سمیٹ کر گئے

ایہا صورت شالا پیش نظر
رہے وقت نزع تے روز حشر

اللہ کرے کہ یہی صورت میرے رو برو رہے
مرتے وقت اور روز قیامت

وچ قبر تے پل تھیں جد ہوسی گذر
سب کھوٹیاں تھیں سن تد کھریاں

قبر میں اور جب پل صراط سے گزر ہو
(آپ کے روبرو ہو نے سے (میرے کھوٹے عمل کھرے ہو جائیں گے

یعطیک ربک داس تساں
فترضی تھیں پوری آس اساں

آپ کو خوش خبری دی گئی کہ آپ کا رب عنقریب آپ کو راضی کرنے کے لئے بے حد نوازے گا
ہم غریبوں کو یہی اُمید ہے کہ اپ اُمت کی شفاعت کے بغیر راضی نہیں ہوں گے
(حضور کا فرمان ہے میں اُس وقت تک راضی نہیں ہوں گا جب تک میرا ایک بھی اُمتی دوزخ میں ہو)

لج پال کریسی پاس اساں
واشفع تشفع صحیح پڑھیاں

حضور ہماری پاس داری (پردہ پوشی)کریں گے
“آپ شفاعت کریں اپ کی شفاعت منظور کی جائے گی” ہم نے ٹھیک پڑھا ہے

لاہو مکھ تو مخطط برد یمن
من بھانوری جھلک دکھلاو سجن

ذرہ چہرہ انور سے یمنی دھاری دھار چادر ہٹا دیں
دل کو بھانے والی زیارت اے محبوب کرا دیں

مخطط دھاری دار ، برد چادر

اوہا مٹھیاں گالیں الاو مٹھن
جو حمرا وادی سن کریاں

گالیں باتیں، الاو سناو

وہی میٹھی میٹھی باتیں سنائیں اے محبوب
جو حمرا وادی میں سنائی تھیں

حجرے توں مسجد آو ڈھولن
نوری جھات دے کارن سارے سکن

سرکار حجرا مبارک سے مسجد تشریف لائیں
نورانی چہرہ کی جھلک دیکھنے کے لئے سارے اُمید لگائے بیٹھے ہیں

دو جگ اکھیاں راہ دا فرش کرن
سب انس و ملک حوراں پریاں

دو جہاں آپ کے انتظار میں انکھیں بچھائے ہوئے ہے
سب انسان اور فرشتے حور اور پریاں

انہاں سکدیاں تے کرلاندیاں تے
لکھ واری صدقے جاندیاں تے

حضور کے دیدار کی خاطر یہ سسک رہیں ہیں فریاد کر رہیں ہیں
لاکھوں بار اپ پر قربان ہو رہیں ہیں

انہاں بردیاں مفت وکاندیاں تے
شالا آون وت وی اوھ گھڑیاں

یہ باندیاں مفت میں بک رہیں ہیں دیدار کی خاطر
خوشا وہ لمحات جلد جلد آ جائیں

سبحان اللہ ما اجملک
ما احسنک ما اکملک

اللہ پاک ہے اور آپ سب سے زیادہ حسین ہیں
سب سے زیادہ احسان کرنے والے سب سے زیادہ کامل و اکمل

کتھے مہر علی کتھے تیری ثنا
گستاخ اکھیں کتھے جا اڑیاں

کہاں مہرعلی اور کہاں آپ کی تعریف
یہ مشتاق انکھیں کہاں پر ٹھہر گئی ہیں

  حضرت پیر مہر علی شاہ صاحب

Download complete Sharha of Aj Sik Mitran Di pdf by Mufti Khan Muhammad Qadri 

SourceAj Sik Mitran Di Vadheri Ye

Syed Muahammd Fasih Uddin Soharwardy  Aj Sik Mitran Di Vadheri Ye

https://youtu.be/iZqnbg9CvOo

Aj Sik Mitran Di Vadheri Ye 1 - Pir Mehr Ali Shah

Aj Sik Mitran Di Vadheri Ye 2 - Pir Mehr Ali Shah.jpg

Aj Sik Mitran Di Vadheri Ye 3 - Pir Mehr Ali Shah.jpg

Aj Sik Mitran Di Vadheri Ye 4 - Pir Mehr Ali Shah.jpg

Na Tha Kuch to Khuda Tha

Na Tha Kuch to Khuda Tha
نہ تھا کچھ تو خدا تھا

 

نہ تھا کچھ تو خدا تھا  کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا
ڈوبویا مجھ کو ہونے نے نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا

ہوا جب غم سے یوں بے حس تو غم کیا سر کے کٹنے کا
نہ ہوتا گر جدا تن سے تو ذانوں پر دھرا ہوتا

ہوئی مدت کہ غالب مر گیا پر یاد آتا ہے
وہ ہر بات پر کہنا کہ یوں ہوتا تو کیا ہوتا

Deewan E Ghalib
دیوان غالب

azkalam.com © 2019 | Privacy Policy | Cookies | DMCA Policy