Mata e Bay Baha Hay Dard Soz e Arzoo Mandi

Mata e Bay Baha Hay Dard Soz e Arzoo Mandi
متاع بے بہا ہے دردوسوزِ آرزو مندی

متاع بے بہا ہے دردوسوزِ آرزو مندی
مقام بندگی دےکے نہ لوں میں شانِ خداوندی

تیرے آزاد بندوں کی نہ یہ دنیا نہ وہ دنیا
یہاں مرنے کی پابندی وہاں جینے کی پابندی

گزر اوقات کر لیتا ہے یہ کوہ و بیاں میں
کہ شاہیں  کے لئے ذلت ہے کارِ آشیاں بندی

یہ فیضانِ نظر تھا یا کہ مکتب کی کرامت تھی
سکھائے کس نے اسمٰعیل کو آداب فرزندی

میری مشاطگی کی کیا ضرورت حسن معنی کو
کہ فطرت خود بخود کرتی ہے لالےَ کی حِنا بندی

Allama Iqbal
علامہ اقبال

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

azkalam.com © 2019 | Privacy Policy | Cookies | DMCA Policy