Yaar Ko Hum Ne Ja Baja Daikha
Kahin Zaahir Kahin Chhupa Daikha
یار کو ہم نے جا بجا دیکھا
کہیں ظاہر کہیں چھپا دیکھا
کہیں ممکن ہوا کہیں واجب
کہیں فانی کہیں بقا دیکھا
کہیں وہ بادشاہِ تخت نشیں
کہیں کاسا لیئے گدا دیکھا
کر کے دعویٰ اناالحق کا
برسر دار وہ کھنچا دیکھا
کہیں وہ در لباسِ معشوقہ
بر سر ناز و ادا دیکھا
صورت گل میں کھلکھلا کہ ہنسا
شکلِ بلبل میں چہچہا دیکھا
کہیں عابد بنا کہیں زاہد
کہیں رندوں کا پیشوا دیکھا
کہیں عاشق نیاز کی صورت
سینہ بریان و دل جلا دیکھا
Hazrat Shah Niaz
حضرت شاہ نیاز
Asslamu alaikum
My fvrt song
Veryyyyyy nice song