Kis Ghar Mein Kis Hijab Mein Ae Jaan Nehaan Ho Tum
Hum Raah Daikhte hain Tumhari Kahan Ho Tum
کس گھر میں کس حجاب میں اے جاں نہاں ہو تم
ہم راہ دیکھتے ہیں تمھاری کہاں ہو تم
مٹنے پر اپنے ناز نہ ہو کس طرح مجھے
میں ہوں وہ بے نشاں کہ جس کہ نشاں ہو تم
پردہ دری کا آپ نہ کیجے گلہ اگر
ہم سینہ چاک کرکے دکھا دیں جہاں ہو تم
دونوں جگہ ظہور برابر ہے آپ کا
ذرے میں آفتاب میں یک ساں عیاں ہو تم
خالی نہیں ہے آپ کے جلوے سے کوئی شے
دریا ہو اور قطروں کے اندر نہاں ہو تم
حاضر ہے بزم یار میں ساماں عیش سب
اب کس کا انتظار ہے اکبر کہاں ہو تم
شاہ اکبر دانا پوری
Thanks to Syed Zeeshan Khalid for Sharing.
hellllllllllllllllllllllllllllllllllllllloooooooooooooooooooooooooooooo
subhanallah