Category: Wasif Ali Wasif

واصف علی واصف

  • Jinhe Tera Naqshe Qadam Mila Woh Gham e Jahan Se Nikal Gaye

    Jinhe Tera Naqshe Qadam Mila Woh Gham e Jahan Se Nikal Gaye
    جنہیں تیرا نقش قدم ملا وہ غم جہاں سے نکل گئے

     

    جنہیں تیرا نقش قدم ملا وہ غم جہاں سے نکل گئے
    یہ میرے حضور کا فیض ہے کہ بھٹک کہ ہم جو سنبھل گئے

    تو ہی کاینات کا راز ہےتیر ا عشق میری نماز ہے
    تیرے در کے سجدے میرے نبی میری زندگی کو بدل گئے

    تو مصوری کا کمال ہے تو خدا کا حسن خیال ہے
    جنہیں تیرا جلوہ عطا ہوا وہ تیرے جمال میں ڈھل گئے

    تھے ہزار صدیوں کہ راستے جو رسول پاک نے طے کیے
    وہ تو ایک رات کی بات تھی کہ زمانے جس سے بدل گئے

    تیرا بندہ واصف بے خبرتیرا راز سمجھاہے اس قدر
    تجھے جب پکارا چشم تر کئی مرحلے تھے جو ٹل گئے

    Wasif Ali Wasif
    واصف علی واصف

azkalam.com © 2019 | Privacy Policy | Cookies | DMCA Policy