Author: azkalam

  • Hai Ishq Da Jalwa Har Har Ja Subhan Allah Subhan Allah

    Hai Ishq Da Jalwa Har Har Ja
    Subhan Allah Subhan Allah

    ہے عشق دا جلوہ ہر ہر جا
    سبحان اللہ سبحان اللہ
    خود عاشق خود معشوق بنیا
    سبحان اللہ سبحان اللہ

    عشق کا جلوہ ہر جگہ ہے
    سبحان اللہ سبحان اللہ
    خوہ ہی عاشق خود ہی معشوق ہے
    سبحان اللہ سبحان اللہ

    خود بلبل تے پروانہ ہے
    گل شمع اتے دیوانہ ہے
    تھی چاند چکور نوں موہ لیا
    سبحان اللہ سبحان اللہ

    خود بلبل ،خود پھول
    خود پروانہ، خود شمع پر دیوانہ
    چاند بھی خود ، چکور بھی خود
    سبحان اللہ سبحان اللہ

    کڈیں موسی تھی میقٰات چڑھے
    ول وعظ کرے توریت  پڑھے
    کڈیں عیسیٰ یحییٰ زِکرٰیا
    سبحان اللہ سبحان اللہ

    کبھی موسیؑ کی شکل میں کلام کرے
    وعظ کرے توریت پڑھے
    کبھی عیسیؑ یحییؑ زکریاؑ نبیوں کی صورت
    سبحان اللہ سبحان اللہ

    کتھے شاد کتھے دل تنگ ڈسے
    کتھے صلح ڈسے کتھےجنگ ڈسے
    تھیا شان جلال جمال ادا
    سبحان اللہ سبحان اللہ

    کبھی خوش، کبھی غمگین لگے
    کبھی دوستی کبھی جنگ کرے
    یہ سب جلال و جمال کی ادائیں ہیں
    سبحان اللہ سبحان اللہ

    کتھے راز انا الحق فاش کیتا
    کتھے سبحانی دا  ورد پڑھیا
    کتھے انی عبد رسول کہیا
    سبحان اللہ سبحان اللہ

    کہیں منصور بن کے انا لحق کا راز کھولے
    کہیں با یزید بسطامی کا نعرہ سبحانی لگائے
    کہیں رسول کی زبان سے انی عبداللہ کہے
    سبحان اللہ سبحان اللہ

    ہن ہستی دے نیرنگ عجب
    ہن حسن ازل دے ڈھنگ عجب
    بے رنگ بہ ہر ہر رنگ رچیا
    سبحان اللہ سبحان اللہ

    اس مقام پہ ہستی کے رنگ عجیب ہیں
    اب حسن ازل کےاطوار عجیب ہیں
    خود رنگوں سے پاک اور ہر رنگ میں نمایاں
    سبحان اللہ سبحان اللہ

    ہے محض مقام تحیر دا
    بٹھ حیلہ درک و تفکر دا
    ہیں ڈونگھڑے ڈیہہ ڈوں ہتھ نہ پا
    سبحان اللہ سبحان اللہ

    یہ مقام حیرت  ہے
    غور و فکر ترک کر دے
    بہت گہری باتیں ہیں ان کو ہاتھ نہ لگا
    سبحان اللہ سبحان اللہ

    تقدیس کتھاں تنزیہ کتھاں
    تقیید اَتے تشبیہ کتھاں
    ہے حیرت سکھ تسلیم و رضا
    سبحان اللہ سبحان اللہ

    پاکی ہے اُسے ، آلائشوں سے مبرا ہے
    اس کی قید کی تشبیہ کیسے ہو
    حیرت و حیرانگی ہے، سیکھ تسلیم و رضا
    سبحان اللہ سبحان اللہ

    تھئ عمر تلف برباد سبھو
    ہیہات سبھو فریاد سبھو
    مر مردے تیئں نہ پیُم سَما
    سبحان اللہ سبحان اللہ

    عمر برباد ہو گئی ہے
    ہائے افسوس اور فریاد ہے
    مرتے دم تک خبر نہ سنی
    سبحان اللہ سبحان اللہ

    ہے  پریت فرید دی ریت عجب
    ہے درد تے سوز دی گیت عجب
    ہن سمجھو سارے اہلِ صفا
    سبحان اللہ سبحان اللہ

    فرید عشق کی ریت عجیب ہے
    اس کے درد و سوز کا گیت بھی عجیب ہے
    اب سمجھ لیں سارے اہل صفا
    سبحان اللہ سبحان اللہ

    Khawaja Ghulam Farid
    خواجہ غلام فرید

  • Agar Rindam Agar Man But Parastam

    Agar Rindam  Agar Man But Parastam
    Qaboolam Kun Khudaya Har Che Hastam

    اگر رندم اگر من بت پرستم
    قبولم کن خدایا ہر چہ ہستم

    میں شرابی ہوں یا بت پرست ہوں
    خدایا قبول کر لے جو کچھ بھی ہوں

    بت دارم درون سینہ خویش
    کہ روز و شب من آن بت مے پرستم

    میرے سینے میں ایک بت ہے
    میں دن رات اس بت کی پرستش کرتا ہوں

    بہ ہوشم ناورد ہنگامہ حشر
    کہ من بد مست از روز الستم

    ہوش میں نہ لائے گا محشر کا ہنگامہ مجھے
    کیونکہ میں روز الست سے ہی مست ہوں

    ندارم ننگ و عا ر از بت پرستی
    کہ یارم بت بود من بت پرستم

    مجھے بت پرستی سے ہرگز عار نہیں
    کیونکہ یار میرا بت ہے اور میں بت پرست ہوں

    بہ پیچ و تا ب عشق افتادم آنگہ
    دل اندر زلف پیچان تو بستم

    میں عشق کے پیچ و تاب میں اس وقت سے گرفتار ہوں
    جب سے میں نے اپنا دل تیری زلف پیچاں میں باندھا

    خمارد نشکند  آید اجل گر
    کہ از جام شراب شوق مستم

    موت بھی میرے خمار کو نہیں توڑ سکتی
    کیونکہ میں عشق کی شراب کے جام سے مست ہوں

    شرف چون نرگس چشمش بدیدم
    بمستی ساغرو مینا شکستم

    شرف نے جب سے نرگسی آنکھوں کو دیکھا ہے
    مستی میں آ کر ساغرو مینا توڑ ڈالے ہیں

    حضرت بوعلی شاہ قلندر
    Hazrat Bu Ali Shah Qalandar

    Many Thanks to Wajahat Ali Warsi for review and corrections

  • Khule Jate Hain Asrar-e-Nihani

    Khule Jate Hain Asrar-e-Nihani
    Gya Dor Hadees e Lan Tarani

    کھلے جاتے ہیں اسرار نہانی
    گیا دور حدیث لن ترانی

    The hidden secrets are being unveiled
    Gone is the age of the announcement  “You can’t see me”

    ہوئی جس کی خودی پہلے نمودار
    وہی مہدی ، وہی آخر زمانی

    Whoever finds his inner self First
    He is the Mehdi , he is the guide of last age

    Here Allama Iqbal is referreing the following Qurainc Verse (7:143)

    وَلَمَّا جَاءَ مُوسَىٰ لِمِيقَاتِنَا وَكَلَّمَهُ رَ‌بُّهُ قَالَ رَ‌بِّ أَرِ‌نِي أَنظُرْ‌ إِلَيْكَ قَالَ لَن تَرَ‌انِي وَلَـٰكِنِ انظُرْ‌ إِلَى الْجَبَلِ فَإِنِ اسْتَقَرَّ‌ مَكَانَهُ فَسَوْفَ تَرَ‌انِي فَلَمَّا تَجَلَّىٰ رَ‌بُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكًّا وَخَرَّ‌ مُوسَىٰ صَعِقًا فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ سُبْحَانَكَ تُبْتُ إِلَيْكَ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ

    And when Moosa presented himself upon Our promise, and his Lord spoke to him, he said, “My Lord! Show me Your Self, so that I may see You”; He said, “You will never be able to see Me, but look towards the mountain – if it stays in its place, then you shall soon see Me”; so when his Lord directed His light on the mountain, He blew it into bits and Moosa fell down unconscious; then upon regaining consciousness he said, “Purity is to You! I incline towards You, and I am the first Muslim.

    اور جب موسیٰ ہمارے وعدہ پر حاضر ہوا اور اس سے اس کے رب نے کلام فرمایا عرض کی اے رب میرے! مجھے اپنا دیدار دکھا کہ میں تجھے دیکھوں فرمایا تو مجھے ہر گز نہ دیکھ سکے گا ہاں اس پہاڑ کی طرف دیکھ یہ اگر اپنی جگہ پر ٹھہرا رہا تو عنقریب تو مجھے دیکھ لے گا پھر جب اس کے رب نے پہاڑ پر اپنا نو ر چمکایا اسے پاش پاش کردیا اور موسیٰ گرا بیہوش پھر جب ہوش ہوا بولا پاکی ہے تجھے میں تیری طرف رجوع لایا اور میں سب سے پہلا مسلمان ہوں

    Allama Iqbal
    علامہ اقبال

  • Atta Islaaf Ka Jazb e Droon Kar

    Atta Islaaf Ka Jazb e Droon Kar
    Shareek e Zumra e La YahZanoon Kar

    عطا اسلاف کا جذبِ دروں کر
    شریک زمرۂ لاَ یَحزنُوں کر

    Grant me the absorption of the souls of the past,
    And include me among people who are fearless.

    خرد کی گتھیاں سلجا چکا میں
    میرے مولا مجھے صاحب جنوں کر

    I have solved the riddeles of wisdom
    My Lord! Give me life of ecstasy

    Allama Iqbal
    علامہ اقبال

    Here Allama Iqbal is referring a Quranic Verse (10:62)

    أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّـهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ

    سن لو بیشک اللہ کے ولیوں پر نہ کچھ خو ف ہے نہ کچھ غم

    Pay heed! Indeed upon the friends of Allah is neither any fear, nor any grief.

  • Mohabbat Ka Junoon Baqi Nahin Hai

    Mohabbat Ka Junoon Baqi Nahin Hai
    Muslmanoon Main Khoon Baqi Nahin Hai

    محبت کا جنوں باقی نہیں ہے
    مسلمانوں میں خوں باقی نہیں ہے

    صفیں کج،دل پریشاں ، سجدہ بے ذوق
    کہ جذب اندروں باقی نہیں ہے

    Allama Iqbal
    علامہ اقبال

  • Aan Shah e Do Alam Arabi Muhammad Ast

    Aan Shah e Do Alam Arabi Muhammad Ast
    Maqsood Bood e Adam Arabi Muhammad Ast

    آں شاہ دو عالم عربی محمد است
    مقصود بود آدم عربی محمد است

    دونوں جہان کے بادشاہ حضور عربیﷺہیں
    آدمؑ کی پیدائش کا مقصد حضور عربیﷺہیں

    صد شکر آں خدائے کہ پشت و پناہ خلق
    شاہنشاہے مکرم عربی محمد است

    خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مخلوق کی پشت و پناہ
    عزت والے شاہنشاہ حضور عربیﷺہیں

    مارا  ز جرم حال پریشاں وے چہ غم
    چوں پیشوائے عالم عربی محمد است

    میں اپنے جرموں اور گناہوں پر فکرمند کیوں ہوں
    جبکہ زمانے کے پیشواحضور عربیﷺہیںں

    مارا چہ غم بود کہ چنیں سایہ بر سر است
    غم خوار حال زارم عربی محمد است

    میں کیوں غم کروں جبکہ میرے سر پر آپﷺ کا سایہ ہے
    میرے حالات پرغمخوار خود حضور عربیﷺہیں

    بختم مدد نمود کہ از آتش شدم
    مطلوب و جان جانم ، عربی محمد است

    میری مدد کریں کہ میں عشق کی  آگ میں ختم ہو چکا ہوں
    میری دل وجان کے مطلوب  حضور عربیﷺہیں

    ختم رسل چراغ رہ دین و نور حق
    آں رحمت دو عالم عربی محمد است

    انبیا کے خاتم، دین کے چراغ ،حق کا نور
    دو نوں جہان کے لئے رحمت  حضور عربیﷺہیں

    آں سرور خلائق و آں رہمنائے دیں
    آں صدر و بدر عالم عربی محمد است

    آپ مخلوق کے سردار اور دین حق کے رہنما ہیں
    بمشل مکمل چاند اور زمانے کے صدر   حضور عربیﷺہیں

    آں کعبہ معارف و آں قبلہ یقین
    آں شاہ دین پناہم عربی محمد است

    آپ  اسرار و رموز الہیٰ  اور  حق الیقین کا کعبہ و قبلہ ہیں
    دین کی پناہ گاہ آپ حضور عربیﷺہیں

    کن پیروی راہ وے اربایدت نجات
    شاہنشاہے معظم عربی محمد است

    جہان والوں آپﷺ کی اتباع کرو تا کہ نجات حاصل ہو
    عزت والے بادشاہ حضور عربیﷺہیں

    عثماں چو شد غلام نبی و چہار یار
    اُمیدش از مکارم عربی محمد است

    عثمان جب حضورﷺ اورآپ کے چار یاروںکا غلام ہو  گیا
    کرم کی اُمید اب حضور عربیﷺہیں

    لعل شہباز قلندر
    Lal Shahbaz Qalandar

  • Daani Ke Cheest Duniya Dil Az Khuda Bareedan

    Daani Ke Cheest Duniya Dil Az Khuda Bareedan
    Juz Ishq e OO Gazeedan Juz Zikr OO Shuneedan

    دانی کہ چیست دنیا دل از خدا بریدن
    جز عشق او گزیدن جز ذکر او شنیدن

    کیا تو جانتا ہے کہ دنیا کیا ہے،خدا سے تعلق توڑنا
    اس کے عشق کے سواچننا ، اس کے ذکر سے سوا سننا

    دانی کہ چیست مستی  در عشق نازنیناں
    ہم دست و پا فشاندن ہم پیرہن دریدن

    کیا تو جانتا ہے کہ نازنینوں کے عشق کی مستی کیا ہے
    ہاتھ پاؤں سے رقص کرنا  اور کپڑے پھاڑنا

    دانی کہ چیست لذت در عہد زندگانی
    بوئے سرش شنیدن لعل لبش چشیدن

    جانتا ہے کہ زندگی کی لذت کیا ہے
    محبوب کے سر کی خوشبو سونگھنا اور لعل لبوں کا ذائقہ چکھنا

    دانی کہ چیست لازم آن شوخ نوجوان را
    چون گل بخندہ بودن چون سرو نو چمیدن

    جانتا ہے کہ شوخ نوجوان کے لئے کیا لازم ہے
    پھول کی طرح ہنسنا،سرو  نوکی طرح چلنا

    دانی کہ چیست مقصد  از عشق عاشقان را
    ہم سوئے یار رفتن ہم روئے یار دیدن

    جانتا ہے کہ عشق سے عاشقوں کا مقصد کیا ہوتا ہے
    یار کی طرف جانا اور  یار کے چہرے کو دیکھنا

    دانی کہ چیست مطلب از عشق تو شرف
    نشتر بدل شکستن از دیدہ خون چکیدن

    کیا تو جانتا ہے کہ تیرے عشق سے شرف کی غرض کیا ہے
    تیر کو دل میں توڑنا  آنکھوں سے خون ٹپکانا

    حضرت بوعلی شاہ قلندر
    Hazrat Bu Ali Shah Qalandar

  • Pehlay Zara Hazoor Ko To Jaan Jaeyey

    Pehlay Zara Hazoor Ko To Jaan Jaeyey
    Mumkin Hai Phir Khuda Ko Bhi Pahchaan Jaeyey

    پہلے ذرا حضورؐ کو تو جان جائیے
    ممکن ہے پھر خدا کو بھی پیچان جایئے

    ہر قول و فعل اذن الہیٰ کے تخت ہے
    محبوبیت کی شان ہے قربان جایئے

    ایماں یہی ہے آپ کا ہر حکم بر ملا
    بے حیل و بے گماں ہی بس مان جائیے

    اہل یقیں ہی صاحب ایماں ہے دوستو
    جینا یہی ہے مر کے مسلمان جایئے

    دنیا کی ہراک شے سے ہیں جبکہ عزیز تر
    قربان ان کی ذات پہ ہر آن جائیے

    دونوں جہان کی دل سے محبت نکال کر
    پیش حضورؐ بے سروسامان جائیے

    اُٹھو کہ اب حضورؐ ہیں تشریف لا رہے
    اس ساعت حسیں کو تو پہچان جایئے

    کہتے ہیں تیری نعت کو قندیل خاوری
    خؔاور تری اس طرزپہ قربان جایئے

    خاورسہروردی
    Khawar Soharwardy

  • Jamalat Bawad Andar Ru e Adam

    Jamalat Bawad Andar Ru e Adam
    Ke Mai Bodash Shraf Bar Jumla Adam

    جمالت بود اندر روئے آدم
    کہ مے بودش شرف بر جملہ آدم

    آدم کے چہرے پر تیرا جمال موجود تھا
    اسی لئے اُسے تمام انسانوں پر فضیلت ملی

    اگر این نقطہ دانستے عزازیل
    ہزاران سجدہ آوردے دمادم

    اگر یہ بات ابلیس جان جاتا
    تو مسلسل ہزاروں سجدے کرجاتا

    بر آدم منکشف جملہ اسمائے
    ملائک اندران جا ماندہ ابکم

    آدم ؑ پر تمام نام ظاہر ہوگئے
    ملائک اس جگہ گونگے ہو گئے

    کسے کورازبان بر بستہ نبود
    حریم قدس او را   نیست محرم

    جو اپنی زبان بند نہ رکھ سکے
    وہ بارگاہ الہی کا راز دان نہیں ہو سکتا

    چہ نامے ثنائش چند فصلے
    نوشتہ بر جبین عرش اعظم

    وہ کون سا نام نامی ہے کہ چند سطور
    عرش اعظم کی پیشانی پر لکھی ہیں

    رود آن نام را جانم بہ قربان
    کنم آں نام را من دور پیہم

    اس نام پر جان قربان کروں
    میں اس نام کو دور پاتا ہوں

    خوشا نامے و خوش آن صاحب نام
    بہ جز نامش نباشد اسم اعظم

    حسین وہ نام اور خوش شکل صاحب نام
    اس نام کے سوا اسم اعظم ہرگز نہیں ہو سکتا

    بہ عشق او شود دنیا و دین مست
    اگر مستانہ آوازے بر آرم

    اُس کے عشق میں دین و دنیا مست ہو جائیں
    اگر ایک نعرہ مستانہ میں لگا دوں

    شرف در صورت پاکش عیان دید
    جمال لا یزالی را مسلم

    شرف نے اس کی پاک صورت میں دیکھا ہے
    حسن حقیقی و لا زوالی کو بلا شبہ

    حضرت بوعلی شاہ قلندر
    Hazrat Bu Ali Shah Qalandar

  • Kon Sa Ghar Hai Ke Ae Jaan Nahin Kashana Tera Aur Jalu Khana Tera

    Kon Sa Ghar Hai Ke Ae Jaan Nahin Kashana Tera
    Aur Jalu Khana Tera

    کون سا گھر ہے کہ اے جاں نہیں کا شانہ ترا
    اور جلو خانہ ترا

    میکدہ تیرا ہے کعبہ ترا بت خانہ ترا
    سب ہے جانانہ ترا

    تو کسی شکل میں ہو ترا شیدائی ہوں
    ترا سودائی ہوں

    تو اگر شمع ہے اے دوست میں پروانہ ترا
    یعنی دیوانہ ترا

    مجھ کو بھی جام کوئی پیر خرابات ملے
    تیری خیرات ملے

    تا قیامت یونہی جاری رہے پیمانہ ترا
    رہے میخانہ ترا

    تیرے دروازے پہ حاضر ہے تیرے در کا فقیر
    اے امیروں کے امیر

    مجھ پہ بھی ہو الطاف کریمانہ ترا
    لطف شاہانہ ترا

    صدقہ مے خانہ کا ساقی مجھے بے ہوشی دے
    خود فراموشی دے

    یوں تو سب کہتے ہیں بیدم ترا مستانہ ترا
    اب ہوں دیوانہ ترا

    بیدم وارثی
    Bedam Warsi

azkalam.com © 2019 | Privacy Policy | Cookies | DMCA Policy