Tag: ادا پر تری دل ہے آنے کے قابل

  • Ada Pay Teri Dil Hai Aanay k Qabil

     

    Ada Pay Teri Dil Hai Aanay k Qabil
    ادا پر تری دل ہے آنے کے قابل

    ادا پر تری دل   ہے آنے کے قابل
    مری جان ہے تجھ پہ جانے کے قا بل

    انہیں کو چنا چن کے بجلی نے پھونکا
    وہ تنکے جو تھے آشیانے کے قابل

    ترے مصحف رخ کو اللہ رکھے
    یہ قرآں ہے ایمان لانے کے قابل

    ہوا راز دل سب پہ ظاہر تو اب کیا
    چھپاتے تھے جب تھا چھپانے کے قابل

    جبیں مدتوں سے لئے پھر رہی ہے
    جو سجدے ہیں اس آستانے کے قابل

    جگر ہو کہ دل ناوک ناز جاناں
    یہ دونوں ہیں تیرے نشانے کے قابل

    میں بیدم اسی بات پہ مٹ رہا ہوں
    کہ وہ مجھ کو سمجھے مٹانے کے قابل

    بیدم وارثی
    Bedam Warsi

azkalam.com © 2019 | Privacy Policy | Cookies | DMCA Policy