Jo Bane Aaina Woh Tera Tamasha Daikhe
Apni Soorat mein Tere Husn Ka Jalwa Daikhe
جو بنے آئینہ وہ تیرا تماشا دیکھے
اپنی صورت میں تیرے حسن کا جلوہ دیکھے
ہائے کس طرح تجھے عاشق شیدا دیکھے
تیرا سایہ بھی نہیں ہے جو سایہ دیکھے
تیری شانیں ہیں ہزاروں ،تیرے جلوے ہیں لاکھوں
دو ہی آنکھیں ہوں ملیں جس کو وہ کیا کیا دیکھے
قیس کو ہوش نہیں لب پہ انا لیلیٰ ہے
اپنے دیوانے کو آ کر ذرا لیلیٰ دیکھے
دیکھنے والے تیرے دیکھتے ہیں یوں تجھ کو
جیسے دریا کی طرف پیاس کا مارا دیکھے
کیا سمجھ رکھا ہے اللہ کو تو نے اکبر
آنکھیں کھولے ہوئے بیٹھا ہے کہ جلوہ دیکھے
شاہ اکبر دانا پوری
Hazrat Syed Shah Muhammad Akbar Danapuri
Thanks to Syed Zeeshan Khalid for Sharing and correction.