Author: azkalam

  • Ithan Main Muthri Nit Jaan Ba Lab

    Ithan Main Muthri Nit Jaan Ba Lab
    Oo Taan Khush Wasda Mulk Arab

    اتھاں میں مٹھڑی نت جان بہ لب
    او تاں خوش وسدا وچ ملک عرب

    ادھر میری جان پہ بنی ہوئی ہے
    اور وہ خوش و خرم ملک عرب میں بس رہا ہے

    ہر ویلے یار دی تانگھ لگی
    سُنجے سینے سِک دی سانگ لگی
    ڈکھی دِلڑی دے ہتھ ٹانگھ لگی
    تھئے مل مل سول سمولے سب

    ہر وقت محبوب کا انتظار ہے
    ویران سینے میں اشتیاق کا تیر لگا ہے
    دکھی دل کے ہاتھ سہارا آیا بھی تو
    غموں کے ہجوم کا جو دل میں سمائے ہوئے ہیں

    تتی تھی جوگن چو دھار پھراں
    ہند سندھ پنجاب تے ماڑ پھراں
    سنج بار تے شہر بزار پھراں
    متاں یار ملم کہیں سانگ سبب

    نیم جان دیوانی بن کر چاروں طرف پھرتی ہوں
    ہند ،سندھ پنجاب اور ماڑ پھرتی ہوں
    ویرانے اور شہر ہر جا پھرتی ہوں
    کہ کہیں میرا یار کسی سبب سے مل جائے

    جیں ڈینہ دا نینہ دے شینہ پُٹھیا
    لگی نیش ڈکھاں دی عیش گھٹیا
    سر جوبن جوش خروش ہٹیا
    سُکھ سڑ گئے مر گئی طرح طرب

    جس دن سے عشق کے شیر نے مجھے زخمی کیا ہے
    دکھوں کے نشتر لگ رہے ہیں عیش ختم ہو گیا ہے
    سر سے جوانی کا جوش و خروش اُتر گیا
    سکھ ختم ہو گئے اورخوشیاں مٹ گیئں ہیں

    توڑیں دھکڑے دھوڑے کھاندڑیاں
    تیڈے نام تے مفت وکاندڑیاں
    تیڈی باندیاں دی میں باندڑیاں
    ہے در دیاں کُتیاں نال ادب

    تیرے لئے دھکے اور ٹھوکریں کھاتی ہوں
    تیرے نام پر بے مول بک جاتی ہوں
    تیری باندیوں کے بھی باندی ہوں
    تیرے در کے کتوں کا بھی ادب کرتی ہوں

    واہ سوہنا ڈھولن یار سجن
    واہ سانول ہوت حجاز وطن
    آدیکھ فرید دا بیت حزن
    ہم روز ازل دی تانگھ طلب

    سبحان اللہ کیا پیارا لاڈلا محبوب ہے
    اور کیا ہی پیارا حجاز کا وطن ہے
    آ ذرا فرید کا غموں کا گھر تو دیکھ
    مجھے تو ازل سے ہی تیرا انتظار ہے

    Khawaja Ghulam Farid
    خواجہ غلام فرید

  • Tujhay Apnay Maal Pe Ujab Hai Mujhay Apnay Haal Pay Naaz Hai

    Tujhay Apnay Maal Pe Ajab Hai Mujhay Apnay Haal Pay Naaz Hai
    Tera Hisa Masti o Baikhudi Mera Bakhra Sooz o Gudaaz Hai

    تجھے اپنے مال پہ عجب ہے ، مجھے اپنے حال پہ ناز ہے
    تیرا حصّہ مستی و بیخودی مرا بخرہ سوزوگداز ہے

    تو دُکھے ہوؤں کو دکھائے جا،تو جلے ہووں کو جلائے جا
    تو نشان خیر مٹائے جا ترے شر کی رسی دراز ہے

    غم دہر تجھ کو نہ کھائے کیوں خوشی اپنا جلوہ دکھائے کیوں
    تو وفا کا لطف اٹھائے کیوں، ترا دل تو بندہ آز ہے

    تجھے فکر ہے کم وبیش کی تجھے سوچ ہے پس و پیش کی
    مری زندگی کے محیط میں نہ نشیب ہے نہ فراز ہے

    طرب آفریں میرا ساتگیں،تری لے ہے مایہ بغض و کیں
    میں جہان درد کا راز ہوں تو دیار حرص کا ساز ہے

    مجھے تیرے مال سے کیا غرض،تجھے میرے حال کی کیا خبر
    کہ میں غزنوی بُتِ ذر کا ہوں ،شہ سیم کا تو ایاز ہے

    تو رہین شوکت قیصری ، میں امین شان قلندری
    ترا قبلہ ہے بُتِ آذری،سر عرش میری نماز ہے

    کروں مال و زر کی میں کیوں ہوس  مجھے اپنے فقر پہ فخر بس
    یہی حرز جان فقیر ہے ،یہی قول شاہ حجاز ؐہے

    MAIKASH AKBARABADI
    میکش اکبر آبادی

  • Ae Ishq e Nabi Mere Dil Main Bhi Sama Jana

    Ae Ishq e Nabi Mere Dil Main Bhi Sama Jana

    اے عشق نبی میرے دل میں بھی سما جانا
    مجھ کو بھی محمد کا دیوانہ بنا جانا

    وہ رنگ جو رومی پر جامی پہ چڑھایا تھا
    اس رنگ کی کچھ رنگت مجھ پہ بھی چڑھا جانا

    قدرت کی نگاہیں بھی جس چہرے کو تکتی تھیں
    اس چہرہ انوار کا دیدار کرا جانا

    جس خواب میں ہو جائے دیدار نبی حاصل
    اے عشق کبھی مجھ کو نیند ایسی سلا جانا

    دیدار محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حسرت تو رہے باقی
    جزا سکے ہر اک حسرت اس دل سے مٹا جانا

    دنیا سے ریاض ہو جب عقبٰی کی طرف جانا
    داغ غم احمد سے سینے کو سجا جانا

    علامہ سید ریاض الدین سہروردی
    Syed Riaz uddin Soharwardi

    Many Thanks to Mustafa Khan for sharing this naat on Facebook.

  • Har Chand Ke Rang o Roop Zaibast Mera

    Har Chand Ke Rang o Roop Zaibast Mera

    ہر چند کہ رنگ و روی زیباست مرا
    چوں لالہ رُخ  و چو سرو بالا ست مرا
    معلوم نہ شد کہ در طربخانہ خاک
    نقاشِ ازل بہر چہ آرا ست مرا

    بے شک میرا حسن و جمال اور رنگ و روپ بہت خوب ہے
    لالہ کی طرح سرخ اور سرو کی مانند دراز قد ہوں
    لیکن سمجھ نہیں آتی کہ اس فانی دنیا مٹی کے گھر میں
    قدرت نے مجھے کس لئے اتنے حسن و جمال سے نوازا ہے

    عمر خیام
    Omar Khayyam

  • Manzar Faza e Dahar Mein Sara Ali Ka Hai

    Manzar Faza e Dahar Mein Sara Ali Ka Hai

    منظر فضائے دہر میں سارا علی کا ہے
    جس سمت دیکھتا ہوں، نظارہ علی کا ہے

    دنیائے آشتی کی پھبن ، مجتبی حسن
    لختِ جگر نبی کا تو پیارا علی کا ہے

    ہستی کی آب و تاب،حسین آسماں جناب
    زھرا کا لال، راج دلارا علی کا ہے

    مرحب دو نیم ہے سر مقتل پڑا ہوا
    اُٹھنے کا اب نہیں کہ یہ مارا علی کا ہے

    کُل کا جمال جزو کے چہرے سے ہے عیاں
    گھوڑے پہ ہیں حسین، نظارا علی کا ہے

    اے ارض پاک ! تجھ کو مبارک کہ تیرے پاس
    چم نبی کا ، چاند ستارہ علی کا ہے

    اہل ہوس کی لقمۂ تر پر رہی نظر
    نانِ جویں پہ صرف گزارا علی کا ہے

    تم دخل دے رہے ہو عقیدت کے باب میں
    دیکھو مُعاملہ یہ ہمارا علی کا ہے

    ہم فقر مست، چاہنے والے علی کے ہیں
    دل پر ہمارے صرف اجارا علی کا ہے

    آثار پڑھ کے مہدی دوراں کے یوں لگا
    جیسے ظہور وہ بھی دوبارا علی کا ہے

    دنیا میں اور کون ہے اپنا بجز علی
    ہم بے کسوں کو ہے تو سہارا علی کا ہے

    اصحابی کالنجوم کا ارشاد بھی بجا
    سب سے مگر بلند ستارا علی کا ہے

    تو کیا ہے اور کیا ہے تِرے علم کی بساط
    تجھ پر کرم نصیر یہ سارا علی کا ہے

    Naseer ud Din Naseer
    نصیرالدین نصیر

  • Sohne Yaar Bajhon Meri Nai Sardi

    Sohne Yaar Bajhon Meri Nai Sardi

    سوہنے یار باجھوں میڈی نہیں سردی
    تانگھ آوے ودھدی سک آوے چڑھدی

    محبوب کے بغیر میرا گزارا نہیں ہورہا
    انتظاربھی دم بدم اورذوق و شوق بھی بڑھ رہا ہے

    کیتا ہجر تیڈے میکوں زارو رارے
    دل پارے پارے سر دھارو دھارے
    مونجھ وادھو وادھے ڈکھ تارو تارے
    رب میلے ماہی بیٹھی دھانہہ کر دی

    تیرے جدائی مجھے زاروقطار رلا رہی ہے
    دل پارہ پارہ ہے اور سر بوجھل ہے
    افسردگی زوروں پر ہے اور غموں سے تار تار ہو گیا ہوں
    رب مجھے اس سے ملا دے میں ہر دم یہی فریاد کر رہی ہوں

    سوہنا یار ماہی کڈیں پاوے پھیرا
    شالا پا کے پھیرا پچھے حال میرا
    دل درداں ماری ڈکھاں لایا دیرا
    راتیں آہیں بھردی ڈینہاں سولاں سڑدی

    کبھی تو ادھر بھی پھیرا لگا جائے
    پھیرا کر کے میرا حال پوچھ لے
    دل دکھوں سے بھرا ہے غموں نے ڈیرا ڈالا ہوا ہے
    رات کو آہیں بھرتیں ہوں دن کو زخموں سے چور ہوتی ہوں

    پنوں خان میرے کیتی کیچ تیاری
    میں منتاں کر دی تروڑی ویندا یاری
    کئی نہیں چلدی کیا کیجئے کاری
    سٹ باندی بردی تھیساں باندی بر دی

    پنوں خاں نے کیچ جانے کی ڈھان لی ہے
    میں منتیں کررہی ہوں لوگوں دیکھو عہد توڑ رہا ہے
    کچھ بس نہیں چلتا کیا کروں
    اپنی باندیوں کو چھوڑ کر میں اس کی باندی بننے کو تیار ہوں

    رو رو فریدا فریاد کر ساں
    غم باجھ اس دے بیا ساہ نہ بھرساں
    جا تھیسم میلا یا رُلدی مرساں
    کہیں لا ڈکھائی دل چوٹ اندر دی

    فرید رو رو کر ہر دم فریاد  کرتی ہوں
    اس کے غم کے بغیر سانس بھی نہین بھرتی
    یا تو میں جا ملوں گی یا پھر ڈھونڈتے مر جاؤں گی
    دل کی چوٹ کاری ہے نظر بھی نہیں آتی

    Khawaja Ghulam Farid
    خواجہ غلام فرید

  • Khayyam Ke Khaima Haai Hikmat Me Dokht

    Khayyam Ke Khaima Haai Hikmat Me Dokht

    خیام کہ خیمہ ہای حکمت می دوخت
    در کوزہ غم فتادہ ناگاہ بسوخت
    مقراض اجل طناب عمرش بہ برید
    دلال قضا بہ رائگانش بفروخت

    خیام جو کہ فلسفہ و حکمت کے خیمے سیتا تھا
    غم کی بھٹی میں اچانک گر گیا اور جل گیا
    موت کی قنیچی نے جب اس کی عمر کی ڈور کاٹی
    قضا و قدر کے دلال نے جسد خاکی کو بے مول ہی فروخت کر دیا

    عمر خیام
    Omar Khayyam

  • Maslak Hi Wahan Faqr-o-Ghana Hota Hai

    Maslak Hi Wahan Faqr-o-Ghana Hota Hai

    مسلک ہی وہاں فقرو غنا ہوتا ہے
    میخانے میں شاہ ، ہر گدا ہوتا ہے
    رہتی نہیں میخوار کو دنیا کی ہوس
    مے ہوتی ہے مے کا مزہ ہوتا ہے

    Naseer ud Din Naseer
    نصیرالدین نصیر

  • Kuch Nahi Mangta Shahon Se Ye Sheda Tera

    Kuch Nahi Mangta Shahon Se Ye Sheda Tera

    کچھ نہیں مانگتا شاہوں سے یہ شیدا تیرا
    اس کی دولت ہے قفط نقشِ کفِ پا تیرا

    پورے قد سے جو کھڑا ہوں تو یہ تیرا ہے کرم
    مجھ کو چھکنے نہیں دیتا ہے سہارا تیرا

    دستگیری میری تنہائی کی تو نے ہی تو کی
    میں تو مر جاتا اگر ساتھ نہ ہوتا تیرا

    لوگ کہتے ہیں کہ سایہ ترے پیکر کا نہ تھا
    میں تو کہتا ہوں جہاں بھر پہ ہے سایہ تیرا

    ایک بار اور بھی طیبہ سے فلسطین میں آ
    راستہ دیکھتی ہے مسجد اقصیٰ تیرا

    اب بھی ظلمات فروشوں کو گلہ ہے تجھ سے
    رات باقی تھی کہ سورج نکل آیا تیرا

    مشرق و مغرب میں بکھرے ہوئے گلزاروں کو
    نکہتیں بانٹتا ہے آج بھی صحرا تیرا

    تہ بہ تہ تیرگیاں ذہن پہ جب لوٹتی ہیں
    نور ہو جاتا ھے کچھ اور ہویدا تیرا

    کچھ نہیں سوجھتا جب پیاس کی شدت سے مجھے
    چھلک اٹھتا ھے میری روح میں مینا تیرا

    تو بشر بھی ھے مگر فخرِ بشر بھی تو ھے
    مجھ کو تو یاد ھے بس اتنا سراپا تیرا

    میں تجھے عالمِ اشیاء میں بھی پا لیتا ہوں
    لوگ کہتے ہیں کہ ھے عالمِ بالا تیرا

    میری آنکھوں سے جو ڈھونڈیں تجھے ہر سو دیکھیں
    صرف خلوت میں جو کرتے ہیں نظارا تیرا

    وہ اندھیروں سے بھی درّانہ گزر جاتے ہیں
    جن کے ماتھے میں چمکتا ھے ستارا تیرا

    ندیاں بن کے پہاڑوں میں تو سب گھومتے ہیں
    ریگزاروں میں بھی بہتا رہا دریا تیرا

    شرق اور غرب میں نکھرے ہوئے گلزاروں کو
    نکہتیں بانٹتا ھے آج بھی صحرا تیرا

    تجھ سے پہلے کا جو ماضی تھا ہزاروں کا سہی
    اب جو تاحشر کا فردا ھے وہ تنہا تیرا

    احمد ندیم قاسمی
    Ahmed Nadeem Qasmi

    Many Thanks to Mustafa Khan for sharing this naat on Facebook.

  • Man Banda Aaseem Razai Tu Kujast

    Man Banda Aaseem Razai Tu Kujast

    من بندہ عاصیم ، رضای تو کجاست
    تاریک دلم ، نور صفای تو کجاست
    ما را تو بہشت اگر بہ طاعت بخشی
    این مزد بود، لطف و عطای تو کجاست

    میں گنہگار بندہ ہوں تیری بخشش کہاں ہے
    میرا دل تاریک ہے تیرا شفاف نور کہاں ہے
    جنت اگر ہیمں نیکیوں سے ملنی ہے تو
    یہ تو مزدوری ہوئی تیری رحمتیں اور عنایتیں کہاں ہیں

    عمر خیام
    Omar Khayyam

azkalam.com © 2019 | Privacy Policy | Cookies | DMCA Policy