Pehlay Zara Hazoor Ko To Jaan Jaeyey
Mumkin Hai Phir Khuda Ko Bhi Pahchaan Jaeyey
پہلے ذرا حضورؐ کو تو جان جائیے
ممکن ہے پھر خدا کو بھی پیچان جایئے
ہر قول و فعل اذن الہیٰ کے تخت ہے
محبوبیت کی شان ہے قربان جایئے
ایماں یہی ہے آپ کا ہر حکم بر ملا
بے حیل و بے گماں ہی بس مان جائیے
اہل یقیں ہی صاحب ایماں ہے دوستو
جینا یہی ہے مر کے مسلمان جایئے
دنیا کی ہراک شے سے ہیں جبکہ عزیز تر
قربان ان کی ذات پہ ہر آن جائیے
دونوں جہان کی دل سے محبت نکال کر
پیش حضورؐ بے سروسامان جائیے
اُٹھو کہ اب حضورؐ ہیں تشریف لا رہے
اس ساعت حسیں کو تو پہچان جایئے
کہتے ہیں تیری نعت کو قندیل خاوری
خؔاور تری اس طرزپہ قربان جایئے
خاورسہروردی
Khawar Soharwardy