Site icon https://azkalam.com

Muj Ko Ya Allah Apna Ishq Dai Hai Ibaadat Sirf Teray Wastay

Muj Ko Ya Allah Apna Ishq Dai
Hai Ibaadat Sirf Teray Wastay

https://azkalam.com/wp-content/uploads/2012/03/Munajaat-01-07-2004-Thursday-786.mp3?_=1

مناجات بدرگاہ قَاضی الحاجات بواسطہ اسماالحُسنیٰ

مجھ کو یا اللہ اپنا عشق دے
ہے عبادت صرف تیرے واسطے

مستحق تو ہی عبادت کا ہوا
ہے توئی معبود ساری خلق کا

بخش یا رحمٰنُ میں ہوں خوارتر
یا رَحِیُم مہربانی مجھ پہ کر

خلق ہے یا مَالکُ کہتی تجھے
لے بچا دوزخ سے جنت دے مجھے

مجھ کو یاقدّوسُ کر عیبوں سے پاک
تو مجسم نوُر میں اک مشت خاک

یا سَلام ُدین و ایماں کو میرے
رکھ سلامت اپنے فضل و لطف سے

امن دے یامومنُ  مجھ کو سدا
یامُھیِمن ُہو نگہباں تو میرا

یا عَزیزُ میرے دشمن ہوویں سست
کام یا جَبّارُ میرے کر درست

تو ہے یا مُتکبّرُ سب سے بڑا
مجھ کو مغروروں کی صحبت سے بچا

جز تیرے یاخَالقُ ارض وسما
کس نے سب خلقت کا اندازہ کیا

کن سے یا باَرِیُ تو پیدا کرے
یا مُصوِرُ صورت و فطرت گرے

بخش یا غَفّا رُ عصیاں سر بسر
نفس پر غالب تو یا قَہّارُ کر

بے عوض تو رزق یا وہّاب دے
رزق یا رزّاق دے دو قسم کے

کھول یا فتّاحُ تو روزی کا در
یا عَلِیمُ علم دے کر با خبر

تنگ کر یا قاَبِضُ ہر شے پلید
رزق کر یا بَاسِطُ طیب مزید

پست ہوں یا حَافِضُ دشمن میرے
دے مجھے یاَ رافِعُ رتبے بڑے

یا معزُمجھ کو عزت کر عطا
یا  مُذِلُ مجھ کو ذلت سے بچا

یا سَمیعُ سن میری فریاد کو
یا بَصیرُ دیکھ مجھ ناشاد کو

یا حَاکِمُ حکم پر اپنے چلا
ڈر ہے یا عَادِلُ تیرے انصاف کا

یا ِِلطیفُ مجھ پہ اپنا لطف کر
یا خَبیُر جلد لے میری خبر

یا حَلیمُ بردباری کر عطا
یا عَظیُم ہے توئی سب سے بڑا

یا غَفورُ بخش دے میرے گناہ
یا شَکورُ شکر کر مجھ کو عطا

یا عَلِّیُ رتبہ ہے تیرا بڑا
یا ِکبیرُ تو بڑا سب سے بڑا

یا حَفیِظُ عافتوں سے رکھ نگاہ
یامُقِیتُ تن میں دے قوت کو راہ

یا حَسیِبُ سہل ہو مجھ پر حساب
یا جَلیل تو بڑا عالی جناب

یا  کَریمُ تو سخی محتاج سب
یا رَقیبُ تو نگہباں روزوشب

یا مجیب کر دعا میری قبول
دین و دنیا میں نہ کر مجھ کو ملول

علم کر یا وَاسعُ مجھ پر فراخ
بعد مردن قبر میری ہووے کاخ

یا حکیم تو ہے دانائے عمل
یا وَدُودُ تو محب بے بدل

یا مُجِیدُ ذات میں ہے تو بڑا
قبر سے یا باَعثُ مومن اٹھا

یا شَہیدُ حاضرو آگاہ کل
تو ہی ہے یاحَقُ شہنشاہ کل

یا وَکَیلُ  کار ساز بیکساں
یا قَویُ قوت بے مایئگاں

یا متینُ دین پر رکھ استوار
یا وَلِیُ کر مدد لیل و نہار

یا حَمیُد حمد ہے تیری سدا
تو ہے یا محُصِیُ محیط ما سوا

پہلے بھی یا مبدُ پیدا کیا
یا مُعید ُتو ہی ہے مرجع ہوا

زندہ یا محی ہون جبتک شاد رکھ
جب مروں میں یا ممیت یاد رکھ

تو ہی یا حَیی ُزندہ ہے تا ابد
تو ہی یا قیومُ قائم ہے احد

رکھ غنی مجھ کو سدا یا وَاجدُ
سب بڑائی تجھ کو ہے یا مَاجدُ

ہے تویئ یا دَاحدُ عالی صفات
یا احَدُ مطلق یگانہ پاک ذات

یا صَمد ہے سب کو تیری جستجو
سب تیرے محتاج بے پرواہ ہے تو

نفس پر یا قاَدرُ قادر رہوں
اس طرح یا مقشدر نادر ہوں

یا مُقدمُ ہووے اگلوں میں گزر
یا موخِر پیچھے والوں میں نہ کر

ہے توئی یا اَولُ اول قدیم
پھر توئی یا آخِرُ ہو گا مقیم

سب پہ تو یا ظَاہرُ ظاہر ہوا
تیری صفتوں سے ہر اک ماہر ہوا

وہم سے یا باطن تو پا ک ہے
عقل کو تیرا کہاںادراک ہے

تو ہے یا وَالی ِولی بندگاں
کار سازومالک ہر دو جہاں

تیرا یا متعالِی ہے رتبہ کمال
کس طرح یا بر ہو تیری مشال

میری یا تَوابُ توبہ کر قبول
رحم کر یا مُنعِمُ میں ہوں ملول

یا عَفوُ کر گناہ سے درگزر
یا رَوفُ ہو عنایئت کی نظر

مَالکُ الُملکْ ہے صحیح یہ تیرا نام
دے مجھے اَقْلیِم میں عالی مقام

ذُوالجلال ہے اور والاکرام ہے
دے مجھے جنت کہ تیرا کام ہے

عدل سے یا مُقسِتُ ڈرتا ہوں میں
فضل کی امید بس کر تا ہوں میں

جمع کر یا جَامعُ دل کو میرے
یا غَنیُ کر دے بے پرواہ مجھے

مجھ کو یا مُغنیِ بے پرواہ بنا
ہو نہ کچھ یا مانع نقصاں میرا

جو ضرر یا ضَارْ ہے وہ دور رکھ
نفع سے یا نَافعُ مسرور رکھ

کر دے یا نُورُ منور دل میرا
راہ یا ھَادی مجھے سیدھی دکھا

یا بَدیعُ تو بڑا ہے لا زوال
کر دیا عالم کو پیدا بے مثال

ہے تو یا باَقیُ باقی سدا
ہے توئی یا وارثُ وارث میرا

یا رَشیدُ راہ نیکی کی دکھا
ہر برائی سے قلؔندر کو بچا

یا الہٰی از طفیل مصطفے
معرفت اپنی مجھے تو کر عطا

Abul Faiz Qalandar Ali
ابو الفیض قلندر علی

Download Mp3 Here:Munajaat Asmaul Husna

Exit mobile version